مکمل لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ اسد عمر نے وضاحت کردی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے، پورے ملک کو بند نہیں کرسکتے۔
اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ابھی کم ہے جبکہ کراچی میں مہلک وائرس کے مثبت کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اس بار شاید سیاسی قیادت کی طرف سے بہتر پیغام نہیں جارہا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، اِن ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں، کورونا کی پہلی لہر میں ایس اوپیز پر بہتر عمل کیا گیا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں لاک ڈاؤن کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے نام سے غلط بیان جاری کیا جارہا ہے، یہ بالکل نہیں کہا کہ پیر والے دن سے مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے۔
شیخ رشید کا کہناہے کہ مختلف چینلز پر میں نے یہ ضرور کہی ہے کہ پیر والے دن سے این سی او سی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بارے میں سوچ سکتا ہے، مکمل لاک ڈاؤن کی بالکل کوئی بات نہیں کی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن لگانا این سی او سی کا کام ہے، وزارت داخلہ کا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

