پی ڈی ایم ہنگامی اجلاس: پیپلز پارٹی کی ایک بار پھر استعفوں کے آپشن سے ہٹنے کی تجویز

آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں نے اجلاس کےلئے تجاویز تیار کر لیں تاہم پیپلز پارٹی کی ایک بار پھر استعفے نہ دینے کی تجویز سامنے آئے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی تجویز ہےکہ لانگ مارچ اور عدم اعتماد کے بعد استعفوں کے آپشن پر جانا چاہیے، کسی بھی فورم کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔
پیپلز پارٹی کی یہ بھی تجویز ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی فی الحال استعفوں کے آپشن سے ہٹنے کی تجویز دے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن بڑا میدان سجانے کی تجویز دے گی۔
ن لیگ کی تجویزہےکہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکتی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب سب کے سامنے ہے۔
ن لیگ کی یہ بھی تجویز ہے کہ پیپلز پارٹی استعفوں سے متعلق اپنے موقف پر نظر ثانی کرے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کسی بھی صورت اپنی تجاویز منوانے کے لیے متحرک ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی تجاویز کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سربراہی اجلاس میں قیادت کی گرفتاریوں سے متعلق بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
لانگ مارچ سے قبل گرفتاری کی صورت میں سیکنڈ قیادت لیڈ کرے گی۔
ذرائع پی ڈی ایم کے مطابق حکومت کورونا کی آڑ میں نظر بندی اور گرفتاریوں کا ارادہ رکھتی ہے، کسی بھی صورت لانگ مارچ کو موخر نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ سے لانگ مارچ کی قیادت کا فیصلہ کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

