Advertisement

عمران خان نے تقریر کے دوران اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جواعتماد کا ووٹ لیا وہ انہوں نے نہیں لیا بلکہ اداروں نے لے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تقریر کے دوران اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، وزیراعظم کی تقریر پر اسپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے، عمران خان کا اپنا وزیر خزانہ ایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھا گیا، وزیر خزانہ کو اخلاقی طور پرمستعفی ہو جانا چاہیئے تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو کچھ سینیٹ انتخابات میں دیکھا اس کے بعد کیا کہا جا سکتا ہے، ملک کی بدنصیبی ہے کہ اخلاقی اقدار ختم ہو چکے ہیں اور قانون کے راستے سے ہٹ کرسب کچھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں بھی لوگوں کو توڑا گیا،  جو اعتماد کا ووٹ ہوا اس میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version