Advertisement

ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا ، خورشید شاہ

خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہر پارٹی کا اپنا مؤقف ہوتا ہے اور کسی ایک نقطے پر ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوتا ہے تاہم امید ہے پی ڈی ایم قائم رہے گی۔

پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا جبکہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کی یہ سوچ ہے استعفیٰ دینے سے عمران خان چلا جائے گا لیکن استعفیٰ عمران خان کو مضبوط کرنے کے برابر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے سے نئی پارٹیاں بنتی ہیں اور انہیں موقع مل جاتا ہے۔ آج جو نئی پارٹیاں میدان میں ہیں وہ بھی بائیکاٹ اوراستعفوں کا نتیجہ ہیں ۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کے لیے زہریلا ہے۔ آرڈیننس کے بعد ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے غلام ہوں گے۔ اتنے سیاستدان اس آرڈیننس کےخلاف بول رہےہیں عمران خان کوسمجھناچاہیے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version