انشاءاللہ سینیٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے، وزیراعظم

حکومت نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا تحریک انصاف اور اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں دیا گیا ظہرانہ ختم ہو گیا، چیئرمین صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو نمبرز گیم پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ انشاءاللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے فیصلے کا اختیار وزیر اعظم عمران خان کو دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی اراکین حکومت کا اہم حصہ ہیں اور آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے تحفظات بہت جلد دور کر دیے جائیں گے، کل کا انتخاب انتہائی اہم مرحلہ ہے۔
وزیر اعظم نے سینیٹ اراکین کو ہدایت کی کہ کل تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور حکومتی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

