Advertisement

بھارت میں بے حسی کی انتہاء ، باپ بیٹے کی لاش تھیلے میں لے جانے پر مجبور

بھارت میں بے حسی کے ایک اور واقعے نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا ، بہار میں ایک شخص اپنے بیٹے کی لاش کو پلاسٹک کے تھیلے میں 3 کلو میٹر دور لے جانے پر مجبور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بے حسی پر مبنی واقعہ اُس وقت رونما ہوا، جب ایک شخص نے اپنے مردہ بیٹے کی لاش اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس مانگی تو ریسکیو اداروں نے گاڑی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

گاڑی کی فراہمی کے انکار کے بعد والد نے اپنے جگر گوشے کی لاش کو تھیلے میں ڈالا اور پیدل چل کر اسپتال پہنچا، دلخراش واقعے کی تصویر دیکھ کر ہر شخص کی آنکھ بھر آئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ بالا شخص کا بیٹا ندی میں ڈوب تھااور اپنے مردہ بیٹے کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے اسے اپنے مردہ بیٹے کو پلاسٹک کے تھیلے میں اسپتال لے جانا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version