Advertisement

شہباز شریف کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

ضمانت منظور

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں مسلم لیگی رہنما شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں شہباز شریف نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

  ہائی کورٹ کے جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

شہبازشریف کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا، حمزہ شہباز سمیت دیگر بچے کم عمری میں ہی خود کفیل تھے، میاں شریف نے پوتے،پوتیوں کوکم عمری میں کاروبار میں شراکت دار بنایا تھا۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کاریفرنس دائرہوچکا ہے اور ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں جبکہ تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے لیکن نیب نے کوئی ریکوری نہیں کی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی، وعدہ معاف گواہوں میں سے کسی نے بھی مجھے نامزد نہیں کیا، استدعا ہے ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version