اسلام آباد: ایس اوپیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ ان ایکشن

اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کو بازار بند کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ ایکشن میں آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراسلام آباد نے آب پارہ مارکیٹ پر چھاپا مار کر دکانیں بند کروادیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں 52 اسکولوں اور 28 مساجد کا معائنہ بھی کیا گیا۔
AdvertisementToday, due to non compliance of COVID 19 SOPs, ICT Administration sealed 30 restaurants, closed down 660 shops, sealed 2 marquees and fines of more than 100,000 were imposed. 52 schools and 28 mosques were inspected. Total of near 2,000 inspections were done today.
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 20, 2021
دوسری جانب پشاور میں بھی کاروباری مراکز دو دن کے لیے بند کر دیے گئے، اشیائے خورونوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلےر ہیں گے۔
ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور میں 14 ریسٹورنٹس سیل جبکہ پچیس دکان دار کو گرفتارکیا گیا۔
اس کے علاوہ چار شادی ہالز کے منیجر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12دکانیں اور ریسٹورنٹ سیل کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

