Advertisement

سینیٹ الیکشن: قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ کس رہنما نےکاسٹ کیا؟

سینیٹ الیکشن کےلئے قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے میاں شفیق آرائیں نے جبکہ دوسرا ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، دو بیلٹ باکس پارلیمنٹ ہاؤس میں رکھے گئے ہیں، کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ہدایت نامہ میں درج پابندی کا اطلاق ووٹر، امیدوار، پولنگ ایجنٹ سمیت سب پر ہوگا، ارکان کو بیلٹ پیپر حاصل کرنے کیلئے اسمبلی سے جاری شدہ کارڈ دکھانا ہوگا، عام نشست کیلئے بیلٹ پیپر سفید، خواتین کی نشست کیلئے گلابی بیلٹ پیپر جاری ہوگا، بیلٹ پیپر پر ووٹر کی شناخت کا نشان لگنے پر ووٹ مسترد تصور ہوگا۔

Advertisement

قومی اسمبلی ہال پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے عملے کا ایوان میں داخلہ بند ہے، قومی اسمبلی ہال میں الیکشن کمیشن کا عملہ یا ارکان ووٹر داخل ہو سکتے ہیں، میڈیا کے بھی پریس گیلری میں فون لے جانے پر پابندی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version