Advertisement

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ اپنا میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ختم ہونے پر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟

گلوکار بلال مسعود نے 33 برس بعد معروف میوزیکل بینڈ ’’اسٹرنگز‘‘کے خاتمے پر کہا کہ میں اور فیصل کپاڈیہ دونوں ہی بالکل عجیب محسوس کررہے ہیں۔

بلال مقصود نے لکھا کہ ’میں اور فیصل کپاڈیہ دونوں ہی ایسا عجیب محسوس کررہے ہیں کہ زندگی میں پہلے ایسا کبھی محسوس نہیں کیا۔‘

مزید پڑھیں

کورین بینڈ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے، گلوکار عاصم اظہر

پاکستان کے ہر دل عزیز گلوکار عاصم اظہرنے اپنی خوائش کا اظہار...

بینڈ کے خاتمے کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنی ذاتی پوسٹ کے ذریعے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ ایک روز سے اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر دُکھ، افسردگی اور حیرانی کا اظہار کرنے والوں کا بلال مقصود نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اسٹرنگز کا یہ خوشگوار اور حیرت انگیز سفر آپ تمام لوگوں کی محبت اور چاہت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ یہ اعلان میوزیکل بینڈ نے اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کیا تھا۔

پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ دوستوں! یہ پوسٹ معمول سے ہٹ کر ہے۔

اسٹرنگز نے بتایا تھا کہ ہم آج یعنی 25 مارچ کو بہت پرشکوہ انداز میں اپنے بینڈ کے اختتام کا اعلان کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ تین دہائیوں سے میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے اسٹرنگز گروپ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988ء میں بنایا تھا جوکہ چند سال بعد ہی ٹوٹ گیا تاہم بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور پھر 1990ء میں ایک البم کی مقبولیت کے بعد دوسرا البم بھی جاری کیا۔

اس بینڈ کو اصل پہچان تب ملی جب انہوں نے 2000ء میں گیت ’’دور‘‘ ریلیز کیا اور پھر کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے اس بینڈ نے دھانی، نجانے کیوں کوئی آنے والا ہے، آخری الوداع جیسے سپر ہٹ گیت پیش کیے۔

Advertisement

https://twitter.com/shaziyaaM/status/1375106831987531781?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1375106831987531781%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F03%2F121829%2F

اسٹرنگز نے مزید کہا تھا کہ گزشتہ 33 برس کا عرصہ ہم دونوں کے لیے بہت شاندار رہا، اگرچہ ایسی صورتحال کم ہی پیدا ہوتی ہے تاہم ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔

https://twitter.com/Yeh_tu_hoga/status/1375112056249155585?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1375112056249155585%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F03%2F121829%2F

اسٹرنگز نے کہا تھا کہ چونکہ اب تکنیکی طور پر بینڈ برقرار نہیں رہا لیکن زندگی جہاں بھی لے جائے، ہم دونوں کے درمیان ناقابلِ تقسیم بندھن قائم رہے گا، ہر چیز کے لیے آپ لوگوں کا بے حد شکریہ۔

معروف بھارتی یوٹیوبر بھوون نے اسٹرنگز بینڈ کے ختم کرنے کے اعلان پر ایک پوسٹ میں اس بینڈ سے منسلک بچپن کی یادیں شیئر کی۔

  بھارتی یوٹیوبر بھوون بام کی جانب سے گلوکار فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی  کیا گیا۔

https://twitter.com/ahmedalitweets/status/1375116141878779913?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1375116141878779913%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F03%2F121829%2F

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
اداکارہ سوناکشی سنہا کا سلمان خان کے متعلق اظہار خیال
آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
شوبز میں قدم رکھتے ہوئے اداکار منیب بٹ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل
Next Article
Exit mobile version