یوم پاکستان، گوادر میں پاکستان آرمی، ڈی سی گوادر کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب

یوم پاکستان کے سلسلہ میں گوادر میں پاکستان آرمی، ڈی سی گوادر کی جانب سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی خوشیاں گوادر میں بھی بھر پور انداز میں منائیں گئیں۔ پاکستان آرمی کی طرف سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میجرعامر نجم، ریرایڈمرل جواد جبکہ ڈی سی گوادرعبدالکبیرخان کے دفتر میں بھی پرچم کشائی کا انقعاد کیا گیا۔
گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی لیزر لائٹس کی مدد سے کوہ باطل پہاڑ پر قومی پرچم بنایا گیا۔
دوسری جانب گوادر کے شہریوں کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے کار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے مارین ڈرائیو پر ریلی منعقد کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

