Advertisement

پی ڈیم ایم نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنایا، مراد سعید

مراد سعید

 وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہےکہ پی ڈیم ایم نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے اداروں کو نشانہ بنایا، پی ڈی ایم کو قیام کے بعد سے ہر محاذ پر شرکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی سیاست بچانے نکلی ہے عوام نے پی ڈی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

 مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قیام کے بعد سے ہر محاذ پر شرکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ میثاق جمہوریت اصل میں چارٹر آف ڈکیتی ہے،قوم پی ڈی ایم کی کرپشن نہیں بھول سکتی، اپوزیشن نے کہا تھا کہ استعفیٰ منہ پر ماریں مگر ایک سیٹ پر پیسہ لگا کر بے نقاب ہو گئے۔

 مراد سعید نے کہا ہم قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے، پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن چکی ہے جبکہ تحریک انصاف چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور ہیلتھ انشورنس کارڈ شروع کیا، تحریک انصاف سینیٹ میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی اب پی ٹی آئی سینیٹ میں بہتر انداز میں قانون سازی کرے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو میں دیکھا کہ کیسے لوگوں کو خریدا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version