Advertisement

حلیم عادل شیخ کی رہائی روک دی گئی

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائی آج روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہناہے کہ میرپورماتھیلو کی عدالت کی جانب سے جاری ریلیز آرڈر پر جج کی مہر نہیں ہے۔

جیل ذرائع کا کہناہے کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ریلیزآرڈر میں ایک سیکشن اضافی ہے جو ریمانڈ پیپر میں نہیں تھا، لہٰذا حلیم عادل شیخ کی رہائی آج کیلئے روک دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں حلیم عادل شیخ کے وکلاء کا کہناہے کہ کل دونوں عدالتوں سے دوبارہ ریلیز آرڈر جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قائد حزب اختلاف سندھ کے ریلیز آرڈر جاری کیے تھے، حلیم عادل شیخ کے تمام کیسز میں ريليز آرڈر جاری ہوئے تھے۔

Advertisement

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کیسز میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی تھی۔

گزشتہ روز گھوٹکی کیس میں میرپور ماتھیلو کی عدالت نے بھی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version