Advertisement

وزیراعظم آج ’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم – ماشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان آج “کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” پروگرام کا آغاز کریں گے، اس سال کے آغاز میں وزیراعظم نے اس پروگرام کے عزم کا اظہار کیا تھا اب اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بتایاکہ اس پروگرام کے ذریعے موبائل وین سے شاہراہوں اور چوراہوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں اور غریب افراد کو موقع پر تازہ اور گرم کھانے کی سہولت فراہم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version