Advertisement

نامور ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین انتقال کر گئیں

پاکستان کی نامور ڈرامہ وناول نگار حسینہ معین انتقال کر گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نویس اور مکالمہ نگارحسینہ معین طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ معین کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔

پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے جامعہ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا۔

حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔

Advertisement

حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی جس میں وحید مراد نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

حسینہ معین نے معروف بھارتی اداکار اور پروڈیوسر ’راج کپور‘ کی خواہش پر ان کی فلم ’حنا‘ کے لیے مکالمے تحریرکیے جس میں زیبا بختیار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version