Advertisement

آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے،صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام عالم کو غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے، اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے رواداری اور انسان دوست معاشرہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، اتحاد، ایمان اور تنظیم کی مدد سے ہم اپنی راہ میں آنیوالے کسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version