Advertisement

وزیر داخلہ بلوچستان کی چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز ہیڈکوارٹر گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے دھماکے میں 3شہریوں کی ہلاکت اور 13 لوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، افسوسنا ک واقعے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار اور  زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید لوگوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں،غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر داخلہ نے انتظامیہ سے افسوسناک حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version