Advertisement

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 9 اپریل تک لاک ڈاؤن

اسلام آباد

اسلام آباد میں کورونا وباء کے بڑھتے کیسز کے باعث مختلف علاقوں میں 9 اپریل تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے اس میں بحریہ ٹاؤن فیز 2، سواں گارڈن بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز ٹو سیکٹر بی اور ای، کورنگ ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن فیز ون شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بلاک اے، پی ڈبلیو ڈی بلاک سی میں بھی 9 اپریل تک لاک ڈاؤن کا نفاذ رہے گا۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر طرح کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اشیائے خوردونوش کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد میں یکم اپریل کے بعد سے شادی کی تقریب پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version