Advertisement

رمضان پیکج سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان پیکج سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے رمضان پیکج مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم کو ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ہاؤسنگ منصوبہ،ہیلتھ کارڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے میڈیا ٹیم کو حکومتی منصوبوں کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ رمضان کے دوران عام ضرورت کی اشیاء سستی کی جائیں جبکہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پیکج کو سخت مانیٹر کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 7  ارب 80 کروڑ روپے رمضان پیکج کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچنا چاہیے، رمضان پیکج سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قانون کی حکمرانی ہر صورت قائم رکھی جائے، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پیشی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط برتی جائے، ویکسین کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version