نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی وزیر اعظم کریں گے، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ویلیو ایڈ ڈ ایکسپورٹ کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے ای سی سی نے انڈیا سےکپاس کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ای سی سی نے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کو اب کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
مشیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ بورڈ میں وزراء ، ایکسپورٹرز ، انویسٹرز اور بزنس کمیونٹی شامل ہوگی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ این ای ڈی بی بزنس سے رکاوٹیں ہٹانے ، مراعات اور اسٹریٹیجی کے لیے مین فورم بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

