Advertisement

صبا قمر اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر بھی عظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔

حال ہی میں صبا قمر کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

مزید پڑھیں

صبا قمر اور عظیم خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور ویڈیو بلاگر عظیم...

گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عظیم خان نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

عظیم خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کرواؤ اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو۔‘

Advertisement

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’اس کے بعد ہی میں آپ کی بات کا جواب دوں گا، آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے۔‘

عظیم خان کے اس ردعمل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اُن کا ساتھ دیا تو وہیں اُن کی ہونے والی اہلیہ و اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

صبا قمر نے عظیم خان کی پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تُم پر بھروسہ ہے ساتھ ہی دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ بہت جلد عظیم خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version