Advertisement

پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار نبھاتا رہےگا، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے نبھاتا رہے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دشنبے میں منعقدہ نویں ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسس اجلاس کے موقع پر افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسس اجلاس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے مثبت سمت میں اہم قدم قرار دیا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تاریخی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے میں امن و امان کا انحصار افغانستان میں مستقل قیام امن کے ساتھ منسلک ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع ہے اور آج افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فریقین کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ملاقات میں افغان وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version