Advertisement

عمران خان ہی ہر مشکل ٹاسک کو پورا کرسکتے ہیں، اداکار فرحان سعید

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اعتماد ووٹ میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔

فرحان سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں

ثمینہ پیرزادہ بھی عمران خان کی شاندار کامیابی پر خوش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی عمران...

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ پہلی بار نہیں تھا اور نہ ہی یہ آخری ہوگا۔‘

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ہر مشکل ٹاسک کو پورا کرسکتے ہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ ’یہ سفر اور ٹاسک دونوں ہی بہت مشکل ہیں لیکن صرف عمران خان ہی ہیں جو ان تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے جو کام کرنا ہے، ہم وہ عمران خان کے ساتھ کریں گے کیونکہ ہم سب نے عمران خان کا خواب دیکھا تھا۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version