کراچی: محمود آباد میں پولیس کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم شاہ رخ عرف لیون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے میں ملوث ہے،ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ محمودآباد میں کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،دونوں منشیات فروش محمد مبین اور کامران کے قبضے سے ایک پاؤ کے قریب اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

