Advertisement

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 1خاتون جاں بحق، متعددزخمی

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی میں سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چالیس مسافر زخمی ہو گئے۔

 حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کیا۔

آئی جی ریلویز کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، سرچنگ اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی مصروف ہیں۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کی، ٹریک جلد ازجلد بحال کرنےکی کوشش کررہےہیں، حادثےسےمتعلق رپورٹ 4سے5روز میں مل جائے گی، جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version