Advertisement

وزیراعظم کا تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ

چیئرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دئیے گئے اس ظہرانےمیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 44 سینیٹرز ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں ، صادق سنجرانی ،فیصل سبزواری ،ملک عامر ڈوگر ،  شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

ظہرانےمیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت بھی کی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان نو منتخب سینیٹرز سے خطاب بھی کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version