Advertisement

تمام پی ڈی ایم کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے، سابق گورنر سندھ

سابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہناہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پوری قوم کو یہ دن دکھایا، تمام پی ڈی ایم کی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ یہ عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے سب سے پہلا قدم ہے، عمران خان کے ساتھ پورے پاکستان میں جو حال ہوا آج سینیٹ انتخابات میں بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے ہیں، اراکین قومی اسمبلی نے اپنے ضمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی محنت رنگ لے آئی ہے، آج عمران خان سے ہمارا مقابلہ تھا جو ہم جیت گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو توپیں اور گولہ بارود پھیکنے تھے اس نے دیواریں گرا دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Next Article
Exit mobile version