Advertisement

وزیر ریلوے نے 26 مارچ سے ریلوے کی پراپرٹیز آؤٹ سورس کرنےکا اعلان کردیا

اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے 26 مارچ سے پاکستان ریلویز کی پراپرٹی کو آؤٹ سورس کرنے کا باقائدہ اعلان کردیا ہے۔

اعظم سواتی کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26 مارچ سے راولپنڈی اور اسلام آباد اور یکم اپریل سے کراچی میں پاکستان ریلویز کی پراپرٹی کو آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے تباہی کی حالت سے گزرا ہے، اب اس ادارے کی بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ ریلوے ترقی کرے، کرپشن، عدم صلاحیت اور مس منیجمنٹ نے ریلوے کو تباہ کیا، میں نے جو کام کیا اسکا سب کے سامنے جواب دہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سفر کو سہولیات سے آراستہ کرینگے، ریلوے کو کمانے کیلئے تین ماہ میں 30ارب کا ہدف دیا ہے۔

Advertisement

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ڈویژن کے بڑے اسٹیشنز کو ایف ڈبلیو او کے ساتھ جدید بنایا جائےگا، آئل کمپنیاں ٹرک والوں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں اور پاکستان ریلویز استعمال نہیں کر رہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کا ادارہ درست سمت میں چل رہا ہے، آئندہ ایک ماہ میں ٹکٹوں کا نظام ڈیجیٹل ہوجائےگاجس سے فی ٹکٹ 8 روپے منافع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version