تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں تعلیمی...

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ صوبے کے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
صوبہ خیبر پختون خوا کے کرونا سے متاثرہ نو (10) اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل 2021ء تک بند رکھے جائیں گئے جن میں پشاور، مردان ،چارسدہ، صوابی، کوہاٹ ، لوئر دیر ، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ اور بونیر شامل ہیں pic.twitter.com/AG2RYGnvwM
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) March 24, 2021
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر اور بونیر میں اسکولوں کو 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News