مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہونگے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی رہنماوں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں پرویز خٹک نے مشورہ دہتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں، ہر صورت انتخابات کروائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News