Advertisement

موٹروے زیادتی کیس: فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا

موٹروے زیادتی کیس

لاہور میں سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا، یہ فیصلہ 20 مارچ بروز ہفتے کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل کے دوران 40 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

عدالت میں موٹروے زیادتی کیس کے جیل ٹرائل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، مقدمہ میں ملوث ملزمان عابد ملہی اور شفقت کے 342 کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکوشن کو حتمی دلاٸل کے لیے 20 مارچ کے لیے طلب کر لیا، ملزمان اپنے بیان میں وقوعہ سے منحرف ہو گئے تھے۔

Advertisement

عدالت نے مقدمہ کے تمام گواہوں کا بیان قلمبند کر کے ملزمان کے بیان قلمبند کیے۔

دوران سماعت رنگ روڈ زیادتی کیس کی متاثرہ اور مدعی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا متاثرہ خاتون نے تین گھنٹے سے زاٸد جیل میں موجود رہ کر بیان قلمبند کرایا تھا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020ء کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب سیالکوٹ موٹروے پر گجرپورہ کے علاقے میں 2 مسلح افراد نے ایک خاتون کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ وہاں گاڑی بند ہونے پر اپنے بچوں کے ہمراہ مدد کی منتظر تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version