Advertisement

ہم عوام کو بیوقوف نہیں بننے دینگے، فیصل سبزواری

فیصل سبزواری

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کے توسط سے ہی ملک میں عوام کی نمائندگی عوام کو ملی، اسمبلیوں میں عام آدمی کی نمائندگی دیکھنی ہو تو ایم کیوایم پاکستان کو دیکھا جائے۔

ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر نشتر پارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ مزدور کی نمائندگی پاکستان بھر میں صنعت کار اور شوگرمافیا کررہے ہیں، ایم کیوایم پاکستان عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ ہم عوام کو بیوقوف نہیں بننے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب کے دور سے لیکر کسی بھی مردم شماری میں شہری سندھ کے اعداد وشمار نہیں رہے،جس دن شہری سندھ کو صحیح اعداد و شمار ملے وزیراعلیٰ شہری سندھ سے ہوگا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان واحد جماعت نے جس مردم شماری کے خلاف عدالتوں سے لیکر ہر فورم پر آواز اٹھائی، مردم شماری کا پانچ فیصد آڈٹ نہیں ہوسکتا تو پھر نئی مردم شماری کرائی جائے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر شہری سندھ کے بچوں کی نوکریاں چھین لی گئیں،میں تلخ ہوسکتا ہوں لیکن غدار نہیں ہوسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version