ٹک ٹاک کوئین جنت کی پہلی فلم کا پوسٹر ریلیز، آتے ہی چھا گیا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی لولی ووڈ پنجابی فلم’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کا پوسٹرریلیز کر دیا گیا ہے جو آتے ہی چھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز رائٹر اور ہدایتکار سید نور کی ڈائریکشن میں بنائی گئی اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک ہیں جب کہ جنت مرزا کے مد مقابل نئے اداکار عبداللہ کو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ کینیڈا میں مقیم ہے۔
اس فلم میں ٹک ٹاک کوئین جنت کےعلاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور ہیروئن صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی بھی شامل ہیں۔
فلم کا پوسٹر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ رواں برس عیدالفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔
واضح رہےکہ فلم کی پوسٹر لانچنگ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پرسید نور کا اپنی فلم کے بارے میں کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں بھی کبھی اپنی فلموں کے بارے میں دعویٰ نہیں کیا اور اس بار بھی نہیں کررہا۔میں نے ایک اچھی فلم بنانے کی کوشش کی جسے شائقین ضرور پسند کریں گے۔
جنت مرزا کا کہنا تھا کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے اپنی پہلی فلم میں سید نور جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کا موقع ملا ہے،مجھے اداکاری کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ سید نور اور صائمہ سمیت تمام سینئرز نے مجھے سب کچھ سکھایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی فلم کی کامیابی کا پورا یقین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

