Advertisement

علی ظفر کا جیلوں میں قید خواتین کی مدد کا اعلان

پاکستانی راک اسٹار علی ظفرنے جیلوں میں قید خواتین کی قانونی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواتین کو درپیش مسائل پرگفتگو کرتے ہوئےجیلوں میں قید خواتین کی مدد کرنے کا اعلان کیا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف حاصل کرنے کے نظام میں کچھ خامیاں ہیں جس وجہ سے کئی خواتین سالوں تک جیلوں میں رہتی ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر تو جیلوں میں قید خواتین کی مدد ریاست کا کام ہے لیکن نظام میں خامیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ کام عام افراد کو کرنا پڑے گا۔

علی ظفر نے کہا کہ جب تک ریاست کا انصاف کا نظام درست نہیں ہوتا اُس وقت تک اُن افراد کو کردار ادا کرنا چاہیے جن کے پاس استطاعت ہے۔

Advertisement

اس موقع پر علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ ذاتی طور پر جیلوں میں قید ان خواتین کی قانونی مدد کریں گے جن پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور وہ کئی سال سے جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ قانون دانوں کو درخواست کریں گے کہ جیلوں میں کئی سال سے قید ان خواتین کو انصاف دلوایا جائے جن پر تاحال کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور کئی خواتین بے گناہ کئی سال سے قید کی زندگی گزار رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version