گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہناہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے بدلہ لے لیا گیا۔
شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ چیئرمین کا الیکشن جیت گئے، گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا۔
الحمداللہ
حکومتی امیدوار صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ منتخب
گیلانی صاحب سے بدلہ لے لیا گیا
قومی اسمبلی میں ہمارے چار ووٹ ضائع ہونے تھے آج سات ووٹ ضائع ہوئے
ہور کوئی خدمت ساڈے لائق؟
اب رونا نہیں،خان نے کہا تھا خفیہ ووٹنگ نہ کرو— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 12, 2021
شہباز گل نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے چار ووٹ ضائع ہونے تھے، آج سات ووٹ ضائع ہوئے۔ کوئی اور خدمت ہمارے لائق؟
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن کو مزید کہا کہ اب رونا نہیں، خان نے کہا تھا خفیہ ووٹ نہ کرو۔
بعد ازاں شہباز گل نے ڈی چوک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے ضمیر کا سودا کرنا ہے وہ کرتا ہے، کوئی کسی کا ہاتھ پکڑ کر کچھ نہیں کرتا۔
شہباز گل نے کہا کہ یا دونوں دفعہ ضمیر بکے ہیں یا دونوں دفعہ نہیں بکے، یہ نہیں ہوتا کہ آپ جیتے تو انتخاب شفاف اگر ہارے تو غلط ۔
شہباز گل کا کہناتھا کہ کپتان کا ایک انچ کا نقصان نہیں ہوا، کپتان کو جو نقصان دیا سود سمیت واپس ہوگیا، کیمروں کے معاملے پر قانون و آئین کے خلاف کوئی بات ہوئی ہو تو اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
سابق چیئرمین سینیٹ و حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا۔
ووٹنگ کے دوران سینیٹ کے 100 میں سے 98 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صادق سنجرانی نے 48 جبکہ یوسف رضاگیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔
پی ڈی ایم کے امید وار یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ جبکہ صادق سنجرانی کے ایک ووٹ پراعتراض ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

