وزیر اعظم ایک روزہ دورے پرلاہور جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔ وزیر اعلیٰ صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کو ون آن ون بریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کےدوران انتظامی طور پربڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ، چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیراعظم کو پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کیخلاف کتنے آپریشن ہوئے کتنی سرکاری اراضی واگزار ہوئی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سے مختلف وزرا اور وکلا کا وفد بھی ملاقات کرےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

