Advertisement

رمضان المبارک: مسجد الحرام میں عبادت کیلئے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان

حج عمرہ

حج عمرہ

رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عبادت کو محفوظ بنانے کے لئے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نئے کورونا ایس او پیز  کے تحت حرم شریف میں افطاری کی تقسیم پر پابندی ہوگی جبکہ اعتکاف بھی معطل رہے گا۔

 عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 ہینڈ سینیٹائزر ہر جگہ دستیاب ہوں گے۔

Advertisement

 افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔

 حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

 مطاف عام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گا۔

 حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔

 آبِ زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔

 صرف 10 رکعت تراویح اور 3 رکعت وتر پڑھائی جائیں گی۔

Advertisement

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو مسجد لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مسجد نبویؐ میں نمازیوں پر سماجی فاصلے اور حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔

روزہ داروں کو انفرادی طور پر افطار کی اجازت ہوگی۔ افطار کھجور اور پانی تک محدود ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version