Advertisement

امریکا: انڈیاناپولس میں فائرنگ کا واقعہ، 8 افراد ہلاک

امریکی شہر انڈیاناپولس میں لاجسٹک کمپنی میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے 8 افراد کی جان لے لی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ معروف لاجسٹک اور سپلائی چین مینجمنٹ کمپنی فیڈیکس کے دفتر کی پارکنگ میں رات 10 بجے پیش آیا۔

امریکی پولیس کے مطابق حملہ آور نے فیڈیکس کے دفتر کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ سے متعدد افراد کو شدید زخمی کردیا جس میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہر کےمختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version