Advertisement

دھوپ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے کتنی مؤثر، سائنسدانوں نے نیا انکشاف کردیا

عالمی تحقیقی ٹیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھوپ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے انتہائی موزوں ہے اور اس سے عالمی وباء کا خاتمہ ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے کہا کہ دھوپ کورونا وائرس کو مارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم ایسا کیوں ہے؟ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

گزشتہ سال دو الگ الگ تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ دھوپ میں شامل الٹراوائیلٹ شعاعیں 10 سے 20 منٹ میں کورونا وائرس کا خاتمہ کردیتی ہیں تاہم تازہ مطالعے میں ان دونوں تحقیقات کا آپس میں موازنہ کیا گیا جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اصل سے ملتے جلتے مصنوعی حالات میں الٹراوائیلٹ شعاعوں سے کورونا وائرس کا خاتمہ، سابقہ اندازوں کے مقابلے میں 8 گنا تیزی سے ہوا۔

واضح رہے کہ الٹراوائیلٹ شعاعوں کی دو اقسام ہیں: “یو وی اے” اور “یو وی بی”۔ یہ دونوں ہی شعاعیں زمین تک پہنچنے والی دھوپ میں قدرتی طور پر شامل ہوتی ہیں۔

ان دونوں تجربات میں ’’یو وی بی‘‘ شعاعوں کے کورونا وائرس پر اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا کیونکہ یہ اپنی وائرس اور جراثیم کش خصوصیات کی بناء پر پہلے ہی مشہور ہیں۔

Advertisement

تازہ مطالعے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ سے کورونا وائرس کا تیزرفتار خاتمہ ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں 3 تا 8 گنا تیز رفتار ثابت ہوا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ حالیہ تحقیقات کورونا وائرس پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Next Article
Exit mobile version