سندھ حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نےصوبے بھر کی تمام جامعات، کالجز اور اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین گھروں سے کام کرینگے جبکہ سیکریٹریز اپنا ضروری اسٹاف دفتر بلائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلاؤ کے باعث تمام اسکولز ، کالجز، جامعات بند رہیں گی۔
All #SindhGovt offices shall operate with an essential staff of 20% only. All schools, colleges & universities shall also remain closed due to the rising number of #COVID19 cases
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 26, 2021
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں بھی صرف 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کیا جارہاہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہاکہ کاش لوگ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے اور ماسک پہن لیتے، اس وقت صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔
I wish people were actually following SOPs and had been wearing MASKS. Situation is very alarming & Govt may have no other option but to take stricter decisions if people dont act responsibly
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 26, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

