Advertisement

پی ٹی آئی کا این اے 249 میں فوج تعینات کرنے کامطالبہ

خرم شیرزمان

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حلقے این اے 249 میں فوج کی تعیناتی کامطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان الیکشن کمیشن کے دفترپہنچے ہیں اور حلقے میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دیدی ہے۔

پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ فوج،رینجرزکوپولنگ اسٹیشن کے اندراورباہرتعینات کیاجائے۔

 درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے دفتر آئے تھے،ہم الیکشن کمیشن کو پہلے بھی درخواستیں دے چکےہیں۔

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سے زیادہ تکلیف ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ رمضان کے بعد الیکشن کرائیں، جمعرات کے بجائے اتوار کے روز ضمنی انتخاب کرایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخاب کرانے میں الیکشن کمیشن پہلے بھی ناکام ہوا ہے، 29 اپریل کے انتخاب میں قانون نافذ کرنے والے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر بھی موجود ہوں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ووٹرز کے ووٹ کی حفاظت ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version