شہباز شریف کی ضمانت منظور: مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نوازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنےپیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہبا زشریف کا مقابلہ کرنا ہے توخدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔
انہوں نے کہاکہ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔
دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ #سرخرو_شہباز_پاکستان pic.twitter.com/8JXyQv42zP
Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 22, 2021
مریم نواز نے اپنی اس ٹویٹ میں شہباز شریف کی تصویر شیئر کی اوراس کے ساتھ لفظ سرخرو بھی تحریر کیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی آج ضمانت منظور کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

