Advertisement

سائبر صلاحیتوں کی حامل پارلیمنٹ سے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، صدر مملکت

عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سائبر صلاحیتوں کی حامل پارلیمنٹ سے حکومتی کارکردگی اورشفافیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے متعلق اجلاس ہوا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز جنوری 2023 تک پارلیمنٹ کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو نافذ کریں گے اور اہم منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے مربوط انداز میں کام کریں گے۔

عارف علوی نے کہا کہ سائبر صلاحیت کی حامل پارلیمنٹ منصوبے کو مقررہ وقت میں پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پارلیمنٹ کے پی سی ون کی بروقت تشکیل پر وزارت آئی ٹی تعریف کی مستحق ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو سائبر صلاحیت سے لیس کرنے کے پروجیکٹ کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے۔

چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سائبر پارلیمنٹ منصوبے کو سراہا ہے۔

چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اجلاس میں چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر ِ آئی ٹی سید امین الحق  اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version