Advertisement

مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہو گا، وزیراعظم

عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  سے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ  کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے  وزیر اعظم سے جسٹس ساحر علی، تصدیق جیلانی اور ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے ہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین معاملے پر سیاسی دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ مجھے اس طرح دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا ،جہانگیر ترین ملزم ہیں تو انکوائری جاری رہے گی۔

ارکان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کو اس کیس سے الگ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر یقین رکھیں شہزاد اکبر کوئی زیادتی نہیں کریں گے ،کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

ارکان ہم خیال نے وزیراعظم سے اپنے تحفظات بیان کیے اور وزیراعظم نے انہیں  یقین دلایا ہے کہ  آپ کے ساتھ انصاف ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version