نور کا بھارتیوں کو سورہ رحمٰن کی تلاوت سننے کا مشورہ

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی سابقہ اداکارہ، ماڈل اور میزبان نور بخاری نے بھارتیوں کو سورہ رحمٰن کی تلاوت سننے کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر نور بخاری نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
سابقہ اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہماری دعائیں بھارت کے لیے ہیں، اللہ بھارت پر رحم کرے، میری انڈیا سے تعلق رکھنے والے اپنے تمام مداحوں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی کورونا کے علاج کے طور پر قاری عبدالباسط کی آواز میں دن میں 3 مرتبہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سنیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے پاس یہ سورہ رحمٰن رکھ دیں۔
واضح رہےکہ بھارت میں کورونا کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے ۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

