Advertisement

فیس بک میں تبدیلیاں، صارفین کےلئے نئے فیچرز متعارف

فیس بک

سوشل ویب سائٹ فیس بک نے دنیا بھر کے صارفین کےلئے خاموشی سے بڑی تبدیلیاں متعارف کرادیں۔

اگر آپ نے فیس بک کی نئی تبدیلیوں اور فیچرز پر غور نہیں کیا تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سوشل ویب سائٹ نے آپ کے اکاؤنٹ میں کیا تبدیلیاں کی ہیں۔

فیس بک کے ہوم پیج پر جہاں آپ کو پیجز، گروپس اور میموریز کے فیچرز دکھائی دیتے ہیں، وہیں پر اب فیس بک نے متعدد نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں، جن میں سے دو فیچرز کو فیس بک نے 31 مارچ کو متعارف کرایا۔

اسی بار میں اب صارفین کو ’موسٹ ریسینٹ‘ اور ’فیورئٹس‘ کے نام سے فیچرز بھی دکھائی دیں گے۔

موسٹ ریسینٹس فیچرز میں جانے کے بعد صارف کو ایک سیکنڈ پہلے کی پوسٹس بھی دکھائی دیں گی اور اس فیچرز میں تمام پوسٹس تازہ ہوں گی۔

Advertisement

اس فیچر میں صارف کو ہر اس پیجز یا دوست کی تازہ پوسٹس نظر آئیں گی، جو صارف کے رابطے میں ہوں گی۔

فیورئٹس فیچر میں جانے کے بعد پہلی مرتبہ فیس بک صارف سے اپنی فیورٹس کی سیٹنگ کرنی پڑے گی اور اس فیچر کے ذریعے ہر صارف کو پیجز اور دوستوں میں سے 30 اکاؤنٹ کو شامل کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

اس فیچر کی سیٹنگ کرنے کے بعد صارف کو اپنے ہوم پیج پر فیورٹس اکاؤنٹ کی پوسٹس نمایاں طور پر دکھائی دیں گی۔

فیس بک نے ایک اور بہترین فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے استعمال سے سوشل میڈیا پر تنقید سے بچا جا سکتا ہے تاہم مذکورہ فیچر فوری طور پر بڑی کمپنیز کے پیجز، مواد تیار کرنے والے اداروں، معروف شخصیات اور برانڈز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت شخصیات، اداروں اور برانڈز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی پوسٹس پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیں یا پھر محدود کردیں۔

واضح رہےکہ ان فیچرز کے علاوہ بھی فیس بک نے حال ہی میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فیس بک پیمنٹ، میسینجر کڈز، آفرز، ریسینٹ ایکٹویٹی، فرینڈ لسٹس اور گیمنگ ویڈیوز جیسے سیکشن بھی متعارف کرائے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version