بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی بھی کورونا کا شکار

بالی ووڈ کے نامور ایکشن ہیرو اکشے کمار بھی عالمی وباء کورونا کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آئی ہے جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 4, 2021
اُنہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے فوری بعد ہی میں نے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے جہاں مجھے تمام طبی امداد بھی مل رہی ہے۔
بالی ووڈ ہیرو اکشے کمار نے مزید کہا کہ میں جلد ہی ایکشن میں واپس آؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

