Advertisement

عام آدمی کی جیب پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اجلاس میں آٹا،چینی اوردیگر اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیا ہے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اہم ایشو ہے ،پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں اورعام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حالات کی وجہ سے سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتر ی کی جانب گامزن ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری انڈسٹری، کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری اورمتعلقہ حکام نے بھی  شرکت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع
محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ یادگار شہداء پر حاضری
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آج چاند کے مدار میں پہنچے گا
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ
Next Article
Exit mobile version