Advertisement

پشاور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پشاور میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زونل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجر نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلی بار یوٹیلیٹی اسٹورز کو 8 ارب کا پیکج دیا ہے۔

پشاور میں ایم این اے ناصر موسیٰ زئی اور زونل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج کا افتتاح کیا ہے۔

منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی اور چینی سمیت 19 آئٹمز پر سبسڈی دی جائے گی۔

زونل منیجر کا کہنا تھا کہ عوام کو 20 کلو تھیلے پر 600 روپے سبسڈی ، چینی پر 32 اور گھی پر 120 روپے فی کلو سبسڈی دی جا رہی ہے۔

Advertisement

زونل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں شام تک اسٹورز کھلے رہیں گے ، عوام کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version