Advertisement

کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتےہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ اسد عمر کو جی بی پیکچ کےلئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان دورے کے موقع پر ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیساہوتا ہےتاہم کم پیسے کے باوجود اس طرح کا پیکج بڑاکارنامہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، پاکستان کے رہنے والوں کو نہیں پتا کہ یہ علاقہ کتنا خوبصورت ہے، جی بی کااصل پوٹینشل سیاحت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے، سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں،مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتےہیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ ملک سے باہربھیجتے ہیں، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version